رسائی کے لنکس

تین افغان پولیس اہل کاروں اور تین سویلینز کی اتفاقیہ ہلاکت


نیٹو نے بتایا ہے کہ جمعے کے دِن شمالی افغانستان میں فائرنگ میں غلطی کے باعث افغان پولیس کے تین اہل کار ہلاک، جب کہ متعدددیگر لوگ زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ جمعے کے روز صوبہٴ جوزجان کے درزاب ضلعے میں، سکیورٹی فورسز کو باغیوں کے حملے کا سامنا ہوا، جس پر اُنھوں نے مدد طلب کی۔ مدد کو آنے والےدو ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کا جواب دیا۔

نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ فضائی دستے کی فائرنگ میں غلطی کے باعث حادثتاً افغان نیشنل پولیس کے تین ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایک دوسری اطلاع میں، نیٹو کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں شدت پسندوں کے مختلف حملوں میں بین الاقوامی فوج کے دو ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں طالبان کی قیادت کی شورش مرکوز ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ جمعے کو اتحاد کا ایک اہل کار اور ہفتے کے دِن ایک اورفوجی ہلاک ہوا۔ عہدے داروں نے مرنے والوں کی قومیت کی نشاندہی نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG