رسائی کے لنکس

کابل ہوٹل حملے میں ’ملوث‘ طالبان کمانڈر ہلاک


کابل ہوٹل حملے میں ’ملوث‘ طالبان کمانڈر ہلاک
کابل ہوٹل حملے میں ’ملوث‘ طالبان کمانڈر ہلاک

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ تھا کہ اس نے منگل کو کابل میں ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جنگجوؤں کی مدد کی تھی۔

جمعرات کو نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل جان اور حقانی نیٹ ورک کے متعدد جنگجوؤں کو پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ پکتیا میں ایک فضائی کارروائی کرکے ہلاک کیا گیا۔ جان افغانستان میں سینئر حقانی کمانڈر کا نائب تھا اور اپنی زیر قیادت ایک گروپ کے ساتھ 2010ء کے اواخر سے افغان اور اتحادی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

منگل کی شب کابل میں انٹرکانٹیننٹل ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے کو پانچ گھنٹوں کی کارروائی کے بعد پسپا کیا گیا۔ افغان اور نیٹو افواج کی اس مشترکہ کارروائی کے دوران تمام نو حملہ آورمارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے گیارہ دیگر افراد میں ہوٹل کے ملازمین ، پولیس اہلکار اور اسپین کا ایک باشندہ شامل تھا۔

نیٹو نے اس حملے کا الزام حقانی نیٹ ورک پر عائد کیا تھا جس نے طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔

XS
SM
MD
LG