رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلی کاپٹرحادثہ، دو امریکی فوجی ہلاک


Rais Jakaya Kikwete amkaribisha Rais Joseph Kabila Dar-es-Salaam
Rais Jakaya Kikwete amkaribisha Rais Joseph Kabila Dar-es-Salaam

نیٹو کا کہنا ہے کہ جمعرات کو جنوبی افغانستان میں ہونےوالے ہیلی کاپٹرحادثے میں دوامریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ صوبہٴ ہلمند کےدارالحکومت لشکرگاہ میں ہوا۔ طالبان نےہیلی کاپٹر گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے اور یہ کہ دشمن کی کاروائی کےامکان کوخارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

دریں اثنا، ایک اعلیٰ امریکی فوجی عہدے دار نے تسلیم کیا ہے کہ افغان بغاوت کو مکمل شکست دینے میں برسہا برس لگ سکتے ہیں۔ لیکن اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ اگلے سال کے اہداف کو پورا کیا جائے گا، جس کے لیے امریکی صدر براک اوباما کہہ چکے ہیں کہ امریکی افواج کا انخلا شروع ہوجائے گا۔

ایڈمرل مائیک ملن نے جمعرات کو نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چند سال قبل، عراق کی صورتِ حال کو حل کرنا ناممکن لگتا تھا۔ ہرچند کہ عراق میں حاصل ہونے والی پیش رفت سےافغانستان میں پیش رفت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، تاہم، اُنھیں امید ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال میں بہتری آئے گی۔

ایڈمرل ملن نے کہا کہ وہ اِس ہفتے کے آغاز میں کیے گئے افغان صدرحامد کرزئی کےمجوزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 2014ء تک ملک میں سکیورٹی سنبھال لیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ ہدف معقول لگتا ہے۔

XS
SM
MD
LG