رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو فورسزکی کارروائی، 30 جنگجو ہلاک


افغانستان میں نیٹو فورسزکی کارروائی، 30 جنگجو ہلاک
افغانستان میں نیٹو فورسزکی کارروائی، 30 جنگجو ہلاک

نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج نے ہفتہ کے روز 30عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

یہ لڑائی ملک کے مشرقی علاقے میں لڑاکا فوجوں کے ایک چوکی پر حملے کے بعد شروع ہوئی۔ نیٹوکے بیان کے مطابق پانچ فوجی لڑائی میں زخمی ہوگئے لیکن اس میں کسی غیر ملکی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

جنگجووٴں نے ہفتہ کوعلی الصبح صوبہ پکتیکاکے ضلع برنال میں چاروں طرف سے راکٹوں، مارٹر گولوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اتحادی فوجیوں نے حملے کو پسپا کرنے کے لیے فضائی مدد مانگی تھی۔

XS
SM
MD
LG