رسائی کے لنکس

نیٹو کی فضائی کارروائی میں 20جنگجو ہلاک


نیٹو کی فضائی کارروائی میں 20جنگجو ہلاک
نیٹو کی فضائی کارروائی میں 20جنگجو ہلاک

نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں 20 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

اتحادی افواج کے مطابق جنگجوؤں کے خلاف یہ آپریشن جمعرات کو قندھار میں اتحادی طیاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد شروع کیا گیا۔

اس کارروائی کے بعد افغان اور غیر ملکی فوجیوں نے علاقے سے 20 بم ،چار مشین گنز اور سترہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے ہیں۔

قندھار ہی میں جمعرات کو ایک اور کارروائی میں اتحادی اور افغان فورسز نے طیارہ شکن گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ بھی قبضے میں لے لی ہے۔

دریں اثناء صوبہ زابل میں ایک سینئر طالبان رہنماء کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کی گئی اور اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اس میں دو شدت پسند مارے گئے۔

افغانستان کے صوبہ پکتیکامیں بھی غیر ملکی اور افغان افواج نے ایک طالبان کمانڈر کو گرفتار کیا ہے ۔ نیٹو نے بھی اعلان کیا تھا کہ اُس نے رواں ہفتے کے آغاز میں بم بنانے کے ایک ماہر طالبان کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG