رسائی کے لنکس

نیٹو نے ایک فوجی کے قتل کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسے افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

نیٹو افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اتوار کے روز مشرقی افغانستان میں ایک نیٹو فوجی کو قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے نیٹو کے فوجی پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔

نیٹو نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ نیٹو فوجی کو افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ نیٹو افواج کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کو پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا ایسا دسواں واقعہ ہے۔ اب تک اس طرح کے واقعات میں دس غیر ملکی فوجیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG