رسائی کے لنکس

نیٹو فوجیوں کا دستہ پیدل گشت کر رہا تھا اور جب وہ صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچا تو دو خود کش بمباروں نے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

افغانستان میں نیٹو افواج کے ایک قافلے پر دو خوکش حملوں میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

افغان اور بین الاقوامی اتحادی افواج نے بتایا کہ یہ حملہ مشرقی صوبہ کنڑ میں کیا گیا۔

صوبائی پولیس کے سربراہ اویس محمد نذیری کا کہنا ہے کہ نیٹو فوجیوں کا دستہ پیدل گشت کر رہا تھا اور جب وہ صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچا تو دو خود کش بمباروں نے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

نیٹو افواج نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
صوبہ کنڑ کے گورنر ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح مرکزی شہر اسدآباد میں ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

طالبان شدت پسندوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG