رسائی کے لنکس

افغانستان میں 170 سے زائد امدادی ادارے بند کر دیے گئے


افغانستان میں 170 سے زائد امدادی ادارے بند کر دیے گئے
افغانستان میں 170 سے زائد امدادی ادارے بند کر دیے گئے

حکومت افغانستان نے کہا ہے کہ وہ 152 مقامی اور 20 عالمی امدادی اداروں کو بند کر رہی ہے جو اس وقت ملک میں کام کر رہے ہیں۔

افغانستان کی وزارت مالیات نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملکی اور غیر ملکی خیراتی اداروں کو فوری طور پر تحلیل کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ ایک کمیشن نے ان گروپوں کی جانچ پڑتال کی تھی۔ یہ کارروائی ان کاموں کا حصہ ہے جو افغان صدر حامد کرزئی بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے کر رہے ہیں۔

لیکن وزارت کے ایک ترجمان صادق امرخیل نے کہا کہ بیشتر اداروں کو بند کرنے کے پیچھے بدعنوانی کی وجہ کارفرما نہیں تھی۔ بلکہ وجہ یہ تھی کہ ایک تو انہیں چلانے کے لئے کافی پیسہ نہیں ہے دوسرے ان کے جمع خرچ کے حساب مہیا نہیں ہو سکے تھے۔

انہوں نے مزید کیا کہ کچھ اداروں نے درخواست کی تھی کہ انہیں بند کر دیا جائے جب کہ کچھ دوسرے، سرکاری حکام کو اپنی چھ ماہ کی رپورٹ پیش نہیں کر پائے۔

XS
SM
MD
LG