رسائی کے لنکس

شمالی افغانستان کو مزید فوج بھیجنے پر امریکہ کا غور


شمالی افغانستان کو مزید فوج بھیجنے پر امریکہ کا غور
شمالی افغانستان کو مزید فوج بھیجنے پر امریکہ کا غور

امریکی محکمہٴ دفاع کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہوسکتاہے کہ فوجی کمانڈر شمالی افغانستان کے اُن علاقوں میں مزید 2500امریکی فوجیوں کو تعینات کردیں، جہاں حال ہی میں طالبان کے خوں ریز حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نامہ نگاروں کو جمعے کے روز بتایا کہ یہ منصوبہ ابھی ‘غیر حتمی’ ہے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر شمال میں اپنے جرمن ہم منصبوں کے ساتھ اِس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔

محکمہٴ دفاع کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ اِن مزید امریکی فوجیوں کو ہو سکتا ہے کہ جنوبی افغانستان سے شمال میں منتقل کردیا جائے اور اِن میں افغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر براک اوباما نے طالبان کی بڑھتی ہوئی بغاوت کو کچلنے کے لیے دسمبر میں مزید 30000فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

شمالی افغانستان، ملک کے جنوب کے مقابلے میں نسبتاً پُر سکون رہا ہے۔ لیکن، جنگجوؤں نے نیٹو کے رسد کے راستوں کو کاٹنے کے لیے حالیہ مہینوں میں وہاں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG