رسائی کے لنکس

افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے


افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے
افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

پیرکی دوپہر افغانستان کے شمال مشرق میں 5.6شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز صوبہ بدخشاں کے جنوب مشرق میں سلسلہ کوہ ہندوکش میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے لیکن حکام کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

سلسلہ کوہ ہندو کش شمالی پاکستان کے ضلع چترال اور افغانستان کا اہم پہاڑی سلسلہ ہے اور یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG