رسائی کے لنکس

افغانستان: تین بم دھماکوں میں پانچ اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کے جنوبی صوبوں قندھار اور زابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے تین اور پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے جنوب میں ہفتہ کو ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں ایک خودکش بمبار نے نیشنل انٹیلی جنس آفس کے داخلی راستے پر قائم چوکی پردھماکا کیا۔ اس واقعے میں انٹیلی جنس کے تین اہلکار ہلاک اور چار افسران زخمی ہو گئے۔

دریں اثناء جنوبی صوے زابل ہی میں پولیس کی ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی اور جیسے ہی اس کی مدد کے لیے پولیس وہاں پہنچی تو اسی اثنا میں ایک اور بم دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم افغانستان میں طالبان شدت پسند تواتر سے سرکاری اور حکومتی عہدیداروں پر ہلاکت خیز حملے کرتے آئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG