رسائی کے لنکس

افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ

  • ب

افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ

افغانستان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ

حکام کے مطابق افغانستان میں ایک مسافر طیارہ پیر کی صبح دارالحکومت کابل کے شمال میں گرکرتباہ ہوگیا۔ جہاز میں چھ غیر ملکیوں سمیت 44افراد سوار تھے۔حادثے میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

پامیر ائر ویز کا یہ جہاز قندوز سے کابل جارہا تھا اور دارالحکومت سے تقریباً ایک سو کلومیٹر دور درہ سالانگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ حکام کے بقول امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں لیکن خراب موسم کے باعث انھیں دشواریوں کا سامنا ہے۔

افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کے ایک ترجمان کرنل وائین شانکس کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے ان کے جہاز بھی روانہ کردیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG