رسائی کے لنکس

پولینڈ کے وزیراعظم کا دورہ افغانستان


پولینڈ کے وزیراعظم کا دورہ افغانستان
پولینڈ کے وزیراعظم کا دورہ افغانستان

پولینڈ کے فوجیوں کی 2002ء میں افغانستان میں تعیناتی کے بعد ہلاکت خیز دن کے ایک روز بعد جمعرات کو پولش وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے افغانستان کا دورہ کیا۔

بدھ کو جنوب مشرقی صوبے غزنی میں سڑک میں نصب بم کی زد میں آکر پولینڈ کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پولینڈ کے وزیراعظم (فائل فوٹو)
پولینڈ کے وزیراعظم (فائل فوٹو)

جمعرات کو غزنی میں پولینڈ کے ایک فوجی اڈے پر وزیراعظم ٹسک نے مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس واقعے کو بیرون ملک پولش مشن کی تاریخ کا ’عظیم سانحہ‘ قرار دیا۔

افغانستان میں پولینڈ کے کم ازکم 2500 فوجی تعینات ہیں اور وہ نیٹو کو اپنی سکیورٹی فورسز فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔ اب اس ملک میں ہلاک ہونے والے پولش فوجیوں کی کل تعداد 36 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء مشرقی افغانستان میں جمعرات کو ہونے والے ایک بم حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ اتحادی افواج نے مرنے والے کی قومیت نہیں بتائی۔

XS
SM
MD
LG