رسائی کے لنکس

افغانستان: حملے میں دس پولیس اہلکار، 21 جنگجو ہلاک


افغانستان: حملے میں دس پولیس اہلکار، 21 جنگجو ہلاک
افغانستان: حملے میں دس پولیس اہلکار، 21 جنگجو ہلاک

افغانستان کے وسطی صوبے دائے کونڈی میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ میں دس پولیس اہلکار اور 21 شدت پسندہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھڑپ گذشتہ روز کیجران نامی علاقے میں واقع ایک دور افتادہ پولیس چوکی پر پیش آئی۔

واضح رہے کہ صوبہ دائے کونڈی افغانستان کے مشرقی اور جنوبی صوبوں کی نسبتاََ پرسکون علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

مبصرین کی رائے میں حالیہ مہینوں میں طالبان شورش میں ہوئے اضافے کے بعد سے افغانستان میں گذشتہ نو سالوں سے جاری عسکری مزاحمت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں مہینے میں تواتر سے کی گئی پر تشدد کارروائیوں میں اب تک افغانستان میں تعینات کم از کم 38 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔

اتحادی افواج نے آنے والے دنوں میں طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے جنوبی صوبے قندھار میں ایک بھرپور آپریشن کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے وہ بتدریج علاقے میں اپنی قوت میں اضافہ کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG