رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق صوبہ فرح کی پولیس کے سربراہ عبدالغنی اپنے گھر کے قریب موجود تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی پولیس کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ فرح کی پولیس کے سربراہ عبدالغنی اپنے گھر کے قریب موجود تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ عبدالغنی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکی خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عبدالغنی نے اپنے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بھرپور کارروائی کی تھی جس میں متعدد طالبان کمانڈر ہلاک و گرفتار ہوئے۔

حکام نے پولیس سربراہ کے قتل کو بظاہر اس کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں کے دوران طالبان شدت پسندوں کی طرف سے ملکی و غیر ملکی افواج، سرکاری تنصیبات اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG