رسائی کے لنکس

5مغوی افغان پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد


5مغوی افغان پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

5مغوی افغان پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہفتے کے روز کابل کے مغرب میں میدان وردک صوبے سے ملی ہیں۔ یہ پانچ ان 16پولیس اہلکاروں میں سے ہیں جنہیں غزنی صوبے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں اغوا کر لیا گیا تھا۔

افغانستان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے طالبان عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہفتے کے روز کابل کے مغرب میں میدان وردک صوبے سے ملی ہیں۔ یہ پانچ ان 16پولیس اہلکاروں میں سے ہیں جنہیں غزنی صوبے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں اغوا کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تشدد کے الگ واقعات میں افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتوار کو سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے پانچ افغان شہری ہلاک ہو گئے اور کم از کم چھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں اتوار کے روز اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

ایک الگ واقعہ میں نیٹو نے صوبے اروزگان میں افغان فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں ایک طالبان رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نیٹو کے مطابق ملا محمداللہ مبینہ طور پر اتحادی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نےاتوار کو صوبے ہلمند میں فوجی کارروائیوں میں بھی کئی شر پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG