رسائی کے لنکس

امریکہ کی افغان حکمت عملی اثر دکھا رہی ہے: پینٹگان


امریکہ کی افغان حکمت عملی اثر دکھا رہی ہے: پینٹگان

امریکہ کی افغان حکمت عملی اثر دکھا رہی ہے: پینٹگان

حقیقی چیلنج اور خطرات باقی ہیں، لیکن نئی حکمت عملی اپنانے سے شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے: فلورنائے

پینٹگان کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ اِس بات کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں کہ افغانستان سے متعلق اوباما انتظامیہ کی نئی حکمتِ عملی نے مثبت نتائج مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں۔
دفاعی امور کی امریکی نائب وزیر، مِشیل فلورنائے نے بدھ کے روز کانگریس کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ بغاوت دم توڑ رہی ہے، لیکن معاملات درست ہونے سے قبل، مشکل درپیش آ سکتی ہے۔
فلورنائے نے کہا کہ حقیقی چیلنج اور خطرات باقی ہیں، لیکن نئی حکمت عملی اپنانے سے شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ افغان فوج اور پولیس کی تشکیل اور اُن کی اعانت کے لیے انصاف کے نظام کو کھڑا کرنے میں تیزی آتی جارہی ہے۔
فلورنائے کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اتحادیوں کی کوششیں صحیح سمت گامزن ہیں۔
بدھ کے روز کے تشدد کے واقعات میں جنوب مغربی صوبہٴ نِمروز میں نو طالبان شدت پسند وں کے ایک گروپ نے حکومتی اہداف پر ایک مربوط حملہ کیا، جِس واقع میں چار افراد ہلاک اور 11زخمی ہوئے۔

طالبان نے اِس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نو حملہ آور ہلاک ہوئے۔ اِن میں سے آٹھ حملہ آور حکومتی عمارتوں کے باہر دھماکہ خیز مواد کو اُڑانے میں کامیاب ہوئے، جب کہ نواں شخص فائر کے تبادلے میں مارا گیا۔
نیٹو نے حملے کی مذمت کی ہے، جب کہ اُس نے افغان قومی پولیس کی طرف سے سکیورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کی اہلیت کی تعریف کی ہے۔

XS
SM
MD
LG