رسائی کے لنکس

افغان صدر نے الیکشن کے نگراں ادارے کا کنٹرول خود سنبھال لیا


افغان صدر حامد کرزئى نے ایک صدارتی حکم جاری کرکے اتخابات کے نگراں ایک اہم کمیشن کے تمام کے تمام پانچوں ارکان کو نامزد کرنے کا اختیارخود سنبھال لیا ہے۔مغربی سفارت کار افغان صدر کے اس اقدام پر تشویش ظاہر کررہے ہیں۔

منگل کے روز مسٹر کرزئى کے جس صدارتی حکم کا اعلان کیا گیا ہے ، اُس نے اُس پچھلے قانون کی جگہ لی ہے، جس میں انتخابی شکایات کے کمیشن کے پانچ میں سے تین ارکان کو نامزد کرنے کا اختیار اقوامِ متحدہ کو دیا گیا تھا۔

اس کمیشن نے پچھلے سال صدارتی انتخاب میں اُس وقت ایک اہم رول ادار کیا تھا، جب اُس نے مسٹر کرزئى کے لیے ڈالے ہوئےایک تہائى ووٹوں کودھاندلی کے واقعات سامنے آنے کے بعد ردّ کردیا تھا۔ اور اس طرح انہیں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پر رضامند ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

بعض مغربی سفارت کاروں نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انتخابی شکایات کے کمیشن کا کنٹرول مسٹر کرزئى کے ہاتھوں میں چلے جانے سے اسی سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا منصفانہ ہونا مشکوک ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG