رسائی کے لنکس

قندھارحملے میں ضلعی گورنر ہلاک


افغانستان کےجنوب اور مشرقی علاقوں میں شدت پسندوں کےحملوں میں ایک ضلعی گورنر کےعلاوہ کم از کم 11 افغان اورنیٹو اتحاد کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ منگل کے روز جنوبی شہر قندھار کی ایک سڑک پر نصب بم پھٹنےسےاورنگ آباد کے ضلعی گورنر حاجی عبدالجبار ہلاک ہوئے۔ دھماکے میں اُن کا بیٹا اورمحافظ بھی ہلاک ہوا۔

افغان صدر حامد کرزئی نے قتل کے إِس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغان دشمنوں کی کارستانی ہے۔

اپنےایک بیان میں افغانستان میں امریکی اورنیٹو افواج کے سربراہ، جنرل اسٹینلی میک کرسٹل نے کہا ہےکہ اِس حملے سے صاف پتاچلتا ہے کہ امن اور سلامتی کا کوئی متبادل نہیں جسے باغی عناصر پیش کرسکیں۔

علاقےکو طالبان شدت پسندوں سےپاک کرنےکے لیے نیٹو کی فوجی کارروائی سے قبل انتہا پسندوں نےقندھارمیں قتل اور حملوں کا بازار گرم کررکھا ہے۔

وزارتِٕ داخلہ کےمطابق منگل کو کابل کےمغرب میں واقع صوبہٴ وردک میں سڑک پر نصب بم پھٹنےسے چارپولیس عہدے دار ہلاک ہوئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے صوبہٴ غزنی کی ایک چوکی پرحملہ کیا جِس میں پانچ عہدےدار ہلاک ہوئے۔

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہےکہ افغانستان کے صوبہٴ ہلمند میں ہونےوالےمختلف واقعات میں دو برطانوی فوجیوں کو گولی مار کرہلاک کر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG