رسائی کے لنکس

کابل: عسکریت پسندوں نے راکٹ فائر کیے


چار روزہ لویہ جرگہ میں دو ہزار سے زائد مندوبین شریک ہیں

چار روزہ لویہ جرگہ میں دو ہزار سے زائد مندوبین شریک ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لویہ جرگہ کے دوسرے روز پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح عسکریت پسندوں نے دو راکٹ فائر کیے جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ایک راکٹ جرگے کے مقام سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔

اس بڑے قومی جرگے میں تقریباً دو ہزار سے زائد مندوبین شریک ہیں جب کہ طالبان عسکریت پسندوں نے جرگے پر حملے کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔

گزشتہ سال ہونے والے ایک ایسے ہی اجلاس کے موقع پر طالبان نے جرگے کے قریب حملہ کرکے تین لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG