رسائی کے لنکس

کابل: روس کی جانب سے افغانستان کو خودکار ہتھیار فراہم


فائل
فائل

یہ رائفلیں بدھ کے روز کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران حوالے کی گئیں۔ روسی سفیر، الیگزینڈر مانتسکی نے کہا ہے کہ اُن کا ملک افغانوں اور افغان افواج کی مدد کرنے کا عزم رکھتا ہے، جنھیں دہشت گردی اور منشیات کے مسائل کے انسداد کا سامنا ہے

افغانستان اور روس کے درمیان طے پانے والے سلامتی کے ایک سمجھوتے کے تحت، روس نے افغان حکومت کو کارتوس کے لاکھوں راؤنڈ کے علاوہ، 10000 کلاشنکوف رائفلیں فراہم کی ہیں۔

یہ رائفلیں بدھ کے روز کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران حوالے کی گئیں۔

افغان قومی سلامتی کے مشیر، محمد حینف اتمر کے الفاظ میں ’’روس کی محترم حکومت نے افغان افواج کو ہتھیار اور اسلحہ فراہم کیا ہے، جس کی ضرورت تھی۔ اُنھوں نے افغان پولیس فورس اور سلامتی سے وابستہ دیگر اداروں کو یہ رسد ایک بحرانی وقت فراہم کی ہے‘‘۔

کابل میں تعینات روسی سفیر، الیگزینڈر مانتسکی نے کہا ہے کہ اُن کا ملک افغانوں اور افغان افواج کی مدد کرنے کا عزم رکھتا ہے، جنھیں دہشت گردی اور منشیات کے مسائل کے انسداد کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG