رسائی کے لنکس

طالبان نے مغوی امریکی فوجی کی ویڈیو جاری کردی


طالبان کی جاری کردہ ایک وڈیو میں امریکی فوجی بووی برگداہل اور طالبان کمانڈر مولوی سنگین۔

طالبان کی جاری کردہ ایک وڈیو میں امریکی فوجی بووی برگداہل اور طالبان کمانڈر مولوی سنگین۔

طالبان نے افغانستان میں اغوا کئے گئے امریکی فوجی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ویڈیو میں امریکی فوجی بووی برگڈل کو طالبان کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔ بووی برداہل افغان صوبے پکتیکا کے فوجی اڈے پر تعینات تھا جہا ں سے وہ 30 جون 2009 ء کو لاپتہ ہوگیا تھا ۔

طالبان میڈیا پر نظر رکھنے ولے امریکی مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں جو شخص مغوی فوجی کے ساتھ کھڑا ہے وہ طالبان کمانڈر ہے جس نے اس سے قبل امریکی فوجی کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

سا ت اپریل کے بعد اغوا ہونے والے امریکی فوجی کی یہ پہلی ویڈیو فلم سامنے آئی ہے ۔آخری مرتبہ انہیں کو2009ءمیں ایک جیسی دو ویڈیو فلموں میں دکھایا گیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG