رسائی کے لنکس

افغان فوجی کو سزائے موت

رواں سال جنوری میں صوبہ کپیسا کے ضلع تگاب میں چار فرانسیسی فوجی مارے گئے تھے جب کہ اس سے ایک ماہ قبل ایک اور افغان فوجی نے دو فرانسیسی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

افغانستان میں تعینات چار فرانسیسی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے افغان اہلکار کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق کابل میں ایک فوجی عدالت نے افغان فوجی عبدالصبور کو موت کی سزا سنائی۔ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس فوجی پر فرد جرم کب عائد کی گئی۔

رواں سال جنوری میں صوبہ کپیسا کے ضلع تگاب میں چار فرانسیسی فوجی مارے گئے تھے جب کہ اس سے ایک ماہ قبل ایک اور افغان فوجی نے دو فرانسیسی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

افغانستان میں اتحادی افواج پر مقامی سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے اکثر فائرنگ کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں جنوبی صوبہ ہلمند میں تین برطانوی فوجیوں کو افغان وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد فرانس نے افغانستان سے متعین کردہ وقت سے پہلے اپنی افواج کے انخلا کا اعلان کر دیا تھا۔

امریکہ کے زیر قیادت تمام بین الاقوامی لڑاکا افواج 2014ء کے اواخر تک افغانستان سے نکل جائیں گی۔
XS
SM
MD
LG