رسائی کے لنکس

افغانستان: پولیس کے مرکزی دفتر پر خودکش حملہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے برقعے پہن رکھے تھے اور اُنھوں نے صوربی ضلع میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

افغانستان میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل کے قریب پہاڑی علاقے میں پولیس کے ایک احاطے کو خودکش بمباروں نے نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک افسر ہلاک ہو گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے برقعے پہن رکھے تھے اور اُنھوں نے صوربی ضلع میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

طالبان نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ایک بار پھر تیزی ایسے وقت دیکھنے میں آئی ہے جب ملک میں رواں سال صدارتی انتخابات ہونا ہیں جب کہ اس سال کے اواخر میں غیر ملکی افواج نے بھی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند بہت سے علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
XS
SM
MD
LG