رسائی کے لنکس

افغانستان:خودکش بم حملے میں انٹیلی جنس کے سربراہ زخمی


اسدللہ خالد (فائل فوٹو)
اسدللہ خالد (فائل فوٹو)

اسداللہ خالد انٹیلی جنس کے گیسٹ ہاؤس میں مہمان سے ملاقات کر رہے تھے جب خودکش بمبار نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے اسداللہ کے زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں انٹیلی جنس کے سربراہ زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسداللہ خالد انٹیلی جنس کے گیسٹ ہاؤس میں مہمان سے ملاقات کر رہے تھے جب خودکش بمبار نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے اسداللہ کے زخمی ہوگئے۔

انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسداللہ خالد قبائل اور سرحدی امور کے سابق وزیر کے علاوہ دو صوبوں کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ انھیں رواں سال ستمبر میں انٹیلی جنس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں حکومتی عہدیداروں اور سکیورٹی فورسز پر طالبان شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG