رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں 13 ہلاک


خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اسکول جانے والے دس بچے، ایک افغان پولیس افسر اور بین الاقوامی فوج کے دو اہلکار شامل ہیں۔

افغانستان کے مشرق میں پیر کو امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اسکول جانے والے دس بچے، ایک افغان پولیس افسر اور بین الاقوامی فوج کے دو اہلکار شامل ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ خودکش بمبار ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اُس نے پکتیا صوبے میں امریکی فوجی قافلے کے قریب دھماکا کیا۔

افغانستان میں امریکہ کی زیر قیادت نیٹو افواج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تاہم اُن کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

افغانستان کے صوبہ لغمان میں پیر کو سڑک میں نصب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG