رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق ملک کے مشرقی صوبہ وردک میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک ضلع نرخ کے پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت سے ٹکرا دیا۔

افغانستان میں پیر کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ملک کے مشرقی صوبہ وردک میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک ضلع نرخ کے پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت سے ٹکرا دیا۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے اور وہ ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شدت پسندوں کی طرف سے خودکش حملوں اور سڑک میں نصب بم دھماکوں کا زیادہ تر نشانہ افغان شہری بنتے رہتے ہیں۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے 2014ء کے اواخر تک انخلا کا اعلان کر رکھا ہے اور بہت سے علاقوں میں سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کو سونپی جا چکی ہیں۔

افغان صوبہ وردک بھی اُنھی علاقوں میں شامل ہے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داری مقامی فورسز کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG