رسائی کے لنکس

طالبان کی قید میں امریکی فوجی کی نئی ویڈیو فلم

  • ب

طالبان کی قید میں امریکی فوجی کی نئی ویڈیو فلم

طالبان کی قید میں امریکی فوجی کی نئی ویڈیو فلم

طالبان باغیوں نے اُس امریکی فوجی کی ایک نئی ویڈیو فلم جاری کی ہے جسے گزشتہ سال جون میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا اور جس کا نام باؤ برگدہل بتایا گیا ہے۔

سات منٹ دورانیہ کی اس فلم میں امریکی فوجی نے فلم میں اپنی رہائی اور وطن واپس جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کا کوئی فائد ہ نہیں کیونکہ اس میں بے وجہ بڑی تعداد جانی نقصان یا پھر امریکی قید خانوں میں زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ویڈیو فلم کا اختتام پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی کی رہائی کے بدلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی فوجی حکام نے ویڈیو فلم کی سچائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اعلیٰ امریکی اور افغان حکام نے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ برگدہل کو تلاش کرنے اور اُسے گھر واپس لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

طالبان نے اس سے قبل دسمبر میں کرسمس کے موقع پر بھی اس شخص کی ایک ویڈیو فلم جاری کی تھی۔ دریں اثناء برطانوی وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند کے نادِ علی ضلع میں طالبان باغیوں کے ساتھ بدھ کو ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک برطانوی فوجی مارا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG