رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو افواج اور مقامی فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے طالبان تحریک کے ایک اہم رکن کو گرفتار کیا ہے۔

نیٹو کی طرف سے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناہِ سراج کے علاقے میں دو ساتھیوں سمیت حراست میں لیے گئے اس شخص کو حال ہی میں طالبان نے شمالی صوبے بغلان میں مالی امور کی دیکھ بھال کے لیے نامزد کیا تھا۔ بیان میں گذشتہ شب گرفتار کیے گئے افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے تین ماہ قبل ہلمند کے علاقے مارجہ میں طالبان کے خلاف ایک بھرپور کارروائی کی تھی اور ان دنوں غیر ملکی سکیورٹی فورسز جنوبی صوبے قندھار میں ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں کر رہی ہیں جس کے باعث شدت پسندوں نے بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG