رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے حملے میں 19 فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عبدالغنی مصمم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دور افتادہ علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور سات اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

افغانستان میں طالبان نے اتوار کی صبح ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 19 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان ظاہری عظیمی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع غازی آباد میں ہونے والے اس حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عبدالغنی مصمم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دور افتادہ علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور سات اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم وزارت دفاع کی طرف سے اہلکاروں کے اغوا کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

طالبان نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ رواں ماہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔

دریں اثناء افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے صدر نے سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔‘‘
XS
SM
MD
LG