رسائی کے لنکس

افغانستان:اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ


افغانستان:اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ
افغانستان:اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مغربی افغانستان میں ان کے دفتر پرعسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے خودکش حملوں میں عالمی ادارے کے کسی کارکن کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

صوبہ ہرات میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر خودکش حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے عالمی ادارے کے دفتر کے باہر دھماکا کرکے برقعوں اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس اپنے دیگر ساتھیوں کو عمارت میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا۔ ان کے بقول عسکریت پسند جھڑپ کے دوران مارے گئے۔

حالیہ برسوں میں کابل میں بین الاقوامی اداروں کے دفاتر پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جس میں اقوام متحدہ کے ایک گیسٹ ہاؤس اور بھارتی سفارتخانے پر حملے بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG