رسائی کے لنکس

لڑائی کے باعث افغان شہری ہلاکتوں میں 15 فیصد اضافہ: اقوام متحدہ


لڑائی کے باعث افغان شہری ہلاکتوں میں 15 فیصد اضافہ: اقوام متحدہ
لڑائی کے باعث افغان شہری ہلاکتوں میں 15 فیصد اضافہ: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے دوران رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی تعدادگزشتہ سال کی نسبت 15فیصد زیادہ رہی۔

افغانستان میں عالمی ادارے کے مشن کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 1,400سے زائد شہری ہلاک ہوئے جس کی وجوہات زمینی جھڑپوں، سڑک میں نصب بموں اور خودکش دھماکوں کے علاوہ نیٹو کے فضائی حملوں میں اضافہ تھیں۔

رپورٹ میں 80فیصد شہری ہلاکتوں کا الزام عسکریت پسندوں پر عائد کیا گیا ہے جب کہ اس کے مطابق غیر ملکی اور افغان افواج 14فیصد ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت نیٹو کی اتحادی افواج کے حملوں میں مجموعی طور پر ہلاکتوں میں نو فیصد کمی آئی، تاہم فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں 2001ء سے جاری جنگ میں رواں سال پرتشدد کارروائیوں کی شرح اپنی بلند ترین سطح پر ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے چار سال قبل شہری ہلاکتوں کے اعدادوشمار جمع کرنے کاکام شروع ہونے سے لے کر اب تک رواں سال مئی کا مہینہ افغانوں کے لیے سب سے ہلاکت خیز رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG