رسائی کے لنکس

نیٹو فضائی حملے میں پانچ افغان فوجی ہلاک

  • ب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

افغانستان میں غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی نیٹو کی ایک فضائی کارروائی میں پانچ افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جس پر افغان حکام نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح افغان فوجی مشرقی صوبہ غزنی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ نیٹو طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دو افغان فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ سڑک میں نصب بم پھٹنے سے اس کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو افواج کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز جنوبی افغانستان میں ہونے والے اس دھماکے میں دو فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ ایک زخمی فوجی کچھ دیر بعد چل بسا۔ بیان میں حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔

جنوبی افغانستان طالبان جنگجوؤں کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بین الاقوامی افواج اس علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اُدھر طالبان نے بھی افغان اور نیٹو افواج پر ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے اور جون کے مہینے میں 100 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک کیے جا چکے ہیں جو 2001ء سے جاری جنگ میں کسی ایک ماہ میں ہونے والا اتحادی افواج کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

XS
SM
MD
LG