رسائی کے لنکس

لاپتہ فوجیوں میں ایک ہلاک دوسرا یرغمال: طالبان


لاپتہ فوجیوں میں ایک ہلاک دوسرا یرغمال: طالبان
لاپتہ فوجیوں میں ایک ہلاک دوسرا یرغمال: طالبان

افغانستان میں طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے لاپتہ ہونے والے دو امریکیوں میں سے ایک ان کی قید میں ہے جب کہ دوسرا ہلاک ہو چکا ہے۔

اتوار کے روز طالبان کے ترجمان زبیح الله مجاہد نے نامعلوم مقام سے فون پر صحافیوں کو بتایا کہ دونوں امریکی فوجیوں کو طالبان نے دو روز قبل مشرقی صوبہ لوگر میں ایک کارروائی کرکے پکڑا تھا تاہم مزاہمت کے دوران زخمی ہونے والا ایک امریکی ہلاک ہو گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت مغوی امریکی فوجی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ۔ ترجمان نے امریکی اہلکار کی رہائی یا دوسرے کی لاش کے بدلے میں کسی مطالبے کا ذکر نہیں کیا۔

اتحادی افواج نے ہفتہ کوامریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کی گمشدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جمعہ کے روز دارالحکومت کابل میں واقع اپنے اڈے سے فوجی گاڑی میں نکلے تھے لیکن واپس نہیں پہنچ سکے۔

XS
SM
MD
LG