رسائی کے لنکس

افغانستان میں لاپتہ امریکی اہلکار کی لاش مل گئی


افغانستان میں لاپتہ امریکی اہلکار کی لاش مل گئی
افغانستان میں لاپتہ امریکی اہلکار کی لاش مل گئی

نیٹو نے گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی لاش دریافت کر لی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا ہے کہ دوسرے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

دو روز قبل طالبان نے جھڑپ کے دوران ایک اہلکار کی ہلاکت اور دوسرے کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مغوی امریکی کو ”محفوظ مقام“ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی بحریہ کے دونوں اہلکار جمعہ کے روز دارالحکومت کابل میں اپنے اڈے سے ایک بکتر بند گاڑی میں باہر نکلے تھے اور ان کو آخری بار تقریباً ایک سو کلومیٹر دور صوبہ لوگر میں شدت پسندوں کے زیر اثر علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم اتحادی افواج نے یہ نہیں بتایا کہ ان اہلکار وں کا اس علاقے میں جانے کا مقصد کیا تھا۔

نیٹو نے صوبہ لوگر میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھے جن میں لاپتا اہلکاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG