رسائی کے لنکس

باہمی سلامتی کا سمجھوتا، اشتہاری مہم کی چھان بین


فائل
فائل

افغان اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ اُس نے اِس اشتہاری مہم کی تفتیش شروع کر دی ہے، جو پچھلے چند ہفتوں سے کچھ نجی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں پر چلائی جا رہی ہے

حکومت افغانستان نے ٹیلی ویژن پر اشتہاری مہم کے لیے رقوم کی فراہمی سے متعلق تفتیش کے احکامات دیے ہیں، جس میں ملک کے صدر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔

اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ اُس نے اِس اشتہاری مہم کی چھان بین شروع کردی ہے، جو پچھلے چند ہفتوں سے کچھ نجی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں پر چلائی جا رہی ہے۔

امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ افغانستان جلد از جلد باہمی سلامتی کے ایک معاہدے پر دستخط کرے، لیکن افغان صدر حامد کرزئی اس پر تیار نہیں ہیں۔ اس سمجھوتے سے ہی یہ بات طے ہوگی کہ اِس سال کے بعد ملک میں امریکی فوج کی تعداد اور کردار کیا ہوگا۔

افغان حکومت ابلاغ عامہ کے کچھ ذرائع پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ لویہ جرگہ کے مطالبات سے غلط نتیجہ اخذ کر رہے ہیں، جس نے اس سمجھوتے کی منظوری دی تھی اور مسٹر کرزئی سے کہا تھا کہ وہ اس پر دستخط کر دیں۔

افغان حکومت کے میڈیا اور اطلاعات کے مرکز کے سربراہ، صفاعت اللہ صفی نے ’وائس آف امریکہ‘ کی پشتو سروس کو بتایا ہے کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ باہمی سلامتی کے سمجھوتے کو کون بڑھاوا دے رہا ہے۔

صفی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں، حکومت نے ’لویہ جرگہ‘ کا مشورہ شامل کیا ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG