رسائی کے لنکس

افغانستان: فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملک میں اس سے پہلے بھی افغان سکیورٹی فورس میں شامل یا ان کی وردیوں میں ملبوس افراد کی طرف سے اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں

افغانستان میں مقامی فوج کی وردی میں ملبوس افراد نے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک اور دیگر چار کو زخمی کردیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو مشرقی صوبہ کاپیسا میں پیش آیا۔

ملک میں اس سے پہلے بھی افغان سکیورٹی فورس میں شامل یا ان کی وردیوں میں ملبوس افراد کی طرف سے اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں ان میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ رواں سال اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ سال اس نوعیت کے دس واقعات میں اتحادی افواج کے 15 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG