رسائی کے لنکس

افغانستان: نائب صدر قاسم فہیم انتقال کر گئے


نائب صدر قاسم فہیم (فائل فوٹو)
نائب صدر قاسم فہیم (فائل فوٹو)

حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فہیم کی موت طبعی تھی اور وہ چند دن سے علیل تھے۔ ان کے انتقال پر ملک میں سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغانستان کے نائب صدر فیلڈ مارشل محمد قاسم فہیم انتقال کر گئے ان کی عمر 57 سال تھی۔

حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فہیم کی موت طبعی تھی اور وہ چند دن سے علیل تھے۔

نائب صدر کے انتقال پر ملک میں سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

فہیم کا شمار ایک زمانے میں افغانستان کے بااثر جنگجو کمانڈروں میں ہوتا تھا اور انھوں نے شمالی اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے طالبان کا مقابلہ بھی کیا۔

2009ء میں نائب صدر کا منصب سنبھالنے سے قبل وہ وزیردفاع بھی کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔

پاکستان نے افغان نائب صدر قاسم فہیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کے نام اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کہا کہ وہ ان کی ہمدردیاں دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
XS
SM
MD
LG