رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک


افغانستان:بم دھماکے میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک
افغانستان:بم دھماکے میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے کہا ہے کہ ہفتہ کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

مشرقی افغانستان میں ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات اور اس کے اصل مقام سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

رواں سال اب تک نیٹو کے 519 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جس میں 389 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

اتحادی افواج نے حال ہی میں جنوبی افغانستان سے اپنی توجہ مشرقی حصوں پر مرکوز کی ہے جہاں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں ٰآیا ہے۔

XS
SM
MD
LG