رسائی کے لنکس

سڑک میں نصب بم دھماکے میں دو بچوں سمیت پانچ ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی افغان صوبہ ہلمند میں ایک ہی خاندان کے افراد ایک گاڑی میں سفر کرر ہے تھے کہ گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبہ ہلمند میں یہ واقعہ ہفتہ کو رات دیر گئے پیش آیا۔

مرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد ایک گاڑی میں سفر کرر ہے تھے کہ گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں طالبان شدت پسند عام طور پر مقامی و بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کو سڑک میں نصب بم سے نشانہ بناتے ہیں لیکن اکثر ان کا نشانہ عام شہری بن جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG