رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش بم دھماکے میں بچوں سمیت پانچ ہلاک


افغانستان: خودکش بم دھماکے میں بچوں سمیت پانچ ہلاک
افغانستان: خودکش بم دھماکے میں بچوں سمیت پانچ ہلاک

افغانستان میں منگل کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی صوبے قندھار میں مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے افغان پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مرنے والوں میں چار بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ اس واقعے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثناء نیٹو نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے اس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

XS
SM
MD
LG