رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے سے بچوں سمیت چار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد گاڑی میں محو سفر تھے کہ ان کی کار سڑک میں نصب بم سے جا ٹکرائی۔ مرنے والوں میں ایک باپ اور اس کے تین بچے شامل ہیں جب کہ خاتون خانہ شدید زخمی ہوگئیں۔

افغانستان کے مغربی علاقے میں منگل کو ایک بم دھماکے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد گاڑی میں محو سفر تھے کہ ان کی کار سڑک میں نصب بم سے جا ٹکرائی۔ مرنے والوں میں ایک باپ اور اس کے تین بچے شامل ہیں جب کہ خاتون خانہ شدید زخمی ہوگئیں۔

اقوام متحدہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ افغانستان میں گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ہونے والے تشدد واقعات کی نسب رواں برس 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی ادارے نے ایسے واقعات میں ہونے والے 84 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ داری عسکریت پسندوں پر عائد کی تھی۔

پیر کو مشرقی افغانستان میں ایک بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرا جانے سے کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جب کہ امریکی افواج کے ایک قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم دس بچے، ایک افغان اور ایک اتحادی فوج ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG