رسائی کے لنکس

شمالی افغانستان میں خودکش حملہ، سات ہلاک

  • ب

افغانستان کے شمالی صوبہ قندوزمیں جمعرات کو افغان اور بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم سات افغان پولیس افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں نیٹو افواج کا ایک اہلکار اور 11 افغان باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شدت پسندوں نے اتحادی افواج کی طالبان جنگجوؤں کے خلاف مہم جوئی کی تیاریوں کے جواب میں پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے اور ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں کے بعد اب وہ نسبتاً پر سکون علاقوں میں بھی حملے کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG