رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکوں میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک


افغانستان:بم دھماکوں میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک
افغانستان:بم دھماکوں میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ دو مختلف بم دھماکوں میں اس کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے ان دھماکوں کی جائے وقوع اور مرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ مرنے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جب کہ اس سال اب تک 36غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

2001ء میں امریکہ کی زیر قیادت افغانستان میں اتحادی فوجوں کی آمد کے بعد سے گذشتہ برس بین الاقوامی فوجوں کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہواجس میں سات سو سے زائداتحادی فوجی مارے گئے اور ان میں اکثریت امریکی فوجیوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG