رسائی کے لنکس

افغانستان: چار غیر ملکی فوجی ہلاک


افغانستان: چار غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان: چار غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان میں نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ دو مختلف واقعات میں اس کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

اتحادی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں نیٹو کے تین فوج سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے جب کہ چوتھا اہلکار عسکریت پسندوں کے حملے میں مارا گیا۔

ان ہلاکتوں کی مزید تفصیلات اور فوجیوں کی شہریت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد رواں سال افغانستان میں مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 280 اور رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG