رسائی کے لنکس

افغانستان:خودکش حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک


افغانستان:خودکش حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک

افغانستان:خودکش حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک

افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر خودکش بمبار نے دور افتادہ شمال مغربی صوبے فریاب کے ایک پرہجوم بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا کر کم ازکم نو افراد کو ہلاک کردیا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جمعے کے روز ہونے والے حملہ کا ہدف مقامی کونسل کے ایک راہنما رحمت اللہ ترکستانی تھے۔ وہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے کم ازکم 30 دوسرے افراد میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکا ترکستانی کی طرف بڑھا اور اپنا دھماکہ خیز مواد چلادیا۔

نیٹو نے کہاہے کہ تشدد کے مختلف واقعات میں جمعے کے روز اس کے تین اہل کار ہلاک ہوگئے۔

اتحادی فورسز کے دو فوجی جنوب میں مارے گئے جن میں سے ایک بم جب کہ دوسرا فوجی ایک شورش پسند کے حملے میں ہلاک ہوا۔ تیسرا فوجی ملک کے مشرق میں ایک بم حملے میں مارا گیا۔

افغانستان میں گذشتہ نو سالوں سے جاری جنگ میں سال رواں اتحادی افواج کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہا ہے جس میں اب تک 615غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعے کو ہی نیٹو نے بتایا کہ بدھ کو خوست میں اتحادی افواج کے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے منسلک حقانی نیٹ ورک کا ایک لیڈر مارا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG