رسائی کے لنکس

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں جمعہ کو خودکش بم دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسربھی شامل ہے ۔

حکام نے بتایا کہ دھماکا سپن بولدک کے علاقے میں کیا گیا جس کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں۔ یہ دھماکا ایک مصروف مقام پر کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔

قندھار روایتی طور پر طالبان جنگجوؤں کا گڑھ رہا ہے اور اس علاقے میں پہلے بھی غیر ملکی افواج کے علاوہ مقامی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کیے جاتے رہے ہیں ۔

2010ء افغانستان میں سب سے ہلاک خیز سال تھا جس میں سات سو سے زائد غیر ملکی فوجیوں کے علاوہ ریکارڈ شہری ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG