رسائی کے لنکس

افغان پولیس کے اہلکاروں نے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک بلند و بالا عمارت میں مورچہ بند ہو کر اس کے اطراف میں واقع سرکاری عمارتوں پر فائرنگ کرنے والے چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شب پکتیکا کے دارالحکومت میں پیش آیا، اور مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا۔

ترجمان مخلص افغان کا کہنا تھا کہ پولیس نے عمارت کو محاصرے میں لینے کے بعد وہاں کارروائی کی، جس میں اُنھیں نیٹو اور افغان افواج کی مدد بھی حاصل رہی۔

اُن کے بقول پولیس کی فوری کارروائی اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے اس حملے میں زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG