رسائی کے لنکس

افغانستان: بس پر خودکش حملے میں دس افراد زخمی


افغانستان: بس پر خودکش حملے میں دس افراد زخمی

افغانستان: بس پر خودکش حملے میں دس افراد زخمی

افغان پولیس نے کہاہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت کابل میں ایک بس پر ایک خودکش بمبار کے حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ایک ترجماان حشمت زئی نے کہا ہے ہفتے کے روز شہر کے مشرقی حصے میں ہونے والے اس خود کش حملے میں سات فوجی اور تین عام شہری زخمی ہوئے۔ تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام کا کہناہے کہ حملہ آور بس تک پیدل چل کرآیا تھاا ور اس نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑادیا۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم اس واقعہ سے چند روز پہلے کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے مرکز کو ہدف بنا کر متعدد خود کش دھاکے کیے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG