رسائی کے لنکس

افغانستان: محافظ کی فائرنگ سے دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں رواں سال 280 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

افغانستان میں رواں سال 280 سے زائد غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

افغانستان میں پولیس کا کہناہے کہ جنوبی صوبے میں ایک افغان محافظ نے فائرنگ کرکے نیٹو کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے سربراہ جنرل قاسم جنگل باغ نے بتایا کہ ہفتے کو نیٹو فوجی صوبہ پنج شیر میں تعمیر نو کے ایک قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے جب اس محافظ نے فائرنگ کردی۔ نیٹو فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے محافظ بھی مارا گیا۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کاکہنا ہے کہ رواں سال اس کے 280سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغان فوجیوں کی طرف سے نیٹو کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ مئی کے اواخر میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے آسٹریلوی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG